پاکستان یو اے ای کیساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا خواہشمند

Published on July 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 160)      No Comments

لاہور (یواین پی) پاکستان یو اے ای کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی کا خواہاں ہے جبکہ 50 اوورز ورلڈکپ کی میزبانی سری لنکا اور بنگلادیش کے ساتھ ملکر کرنے کی خواہش ظاہر کردی۔ پی سی بی نے 31-2024ءکے فیوچر ٹور پروگرام میں شامل 6 آئی سی سی ایونٹس کی میزبانی کیلئے اظہار دلچسپی جمع کرایا جس میں 2025ءاور 2029ءکی چیمپئنز ٹرافی شامل ہیں، یہ 3 وینیوز کا ٹورنامنٹ ہے اور پاکستان کے پاس کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان کی صورت میں 4 کرکٹ سینٹرز موجود ہیں، کچھ عرصے بعد پشاور کا نام بھی اس فہرست میں آجائے گا، اسی لیے پاکستان چیمپئنز ٹرافی کی اکیلے میزبانی کرنا چاہتا ہے، 8 وینیوز پر کھیلے جانیوالے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026ءاور 2028ءکیلئے پی سی بی متحدہ عرب امارات کے ساتھ ملکر مشترکہ میزبانی کرے گا، 10 وینیوز پر شیڈول 50 ورلڈ کپس 2027ءاور 2031ءکی میزبانی میں سری لنکا اور بنگلادیش کو شامل کیا جائیگا۔دوسری جانب پی سی بی نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ 4 اہم ہوم سیریز سے قبل غیرجانبدار سکیورٹی کمپنی ایسٹرن سٹار انٹرنیشنل کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ آئی سی سی نے2017ءمیں ورلڈ الیون کے دورے سے قبل پاکستان میں سکیورٹی جائزے کے مذکورہ کمپنی کو 1.4 ملین ڈالرادا کیے تھے، یہ کرکٹ کی عالمی کونسل کی بھی سکیورٹی کنسلٹنٹ ہے اور کرکٹرز کی عالمی تنظیم فیکا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کو بھی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے مشاورت فراہم کرتی ہے۔پاکستان کو ستمبر 2021ءسے مارچ 2022ءتک نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کیخلاف ہوم سیریز کھیلنا ہیں، ایسٹرن سٹار انٹرنیشنل سے معاہدے کا مقصد ان ٹیموں کو دورے سے قبل مکمل سکیورٹی جائزے اور پلاننگ سے مطمئن کرنا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog