افغان حکومت نے پاکستان کیلئے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی

Published on July 4, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 134)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) افغان حکومت نے ہفتہ وار 2 پروازیں چلانے کی اجازت مانگ لی، پروازیں سفارتکاروں کیلئے چلائی جائیں گی، آریانہ ایئرلائن کابل اور اسلام آباد کے درمیان پروازیں چلائے گی۔ تفصیلات کے مطابق افغان سول ایوی ایشن نے پاکستان سول ایوی ایشن کو خط ارسال کیا ہے، خط میں افغانستان نے سفارتکاروں کیلئے ہفتہ وار دو پروازیں چلانے کی اجازت مانگی ہے، آریانہ ایئرلائن کی پروازیں کابل اور اسلام آباد کے درمیان چلانے کی درخواست کی گئی ہےسول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ اجازت سے دوطرفہ تعلقات میں مزید بہتری آئے گی، فلائٹ آپریشن کے بعد کورونا ایس اوپیز کا خصوصی خیال رکھنا ہوگا۔ دوسری جانب سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پروازوں کی منسوخی کے معاملے پر غیر ملکی ائیرلائنز کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کو ریلیف نہ دینے پر ائیرلائنز پر جرمانہ اور فلائٹ شیڈول معطل کیا جاسکتا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پاکستان آنے والی غیر ملکی ائیرلائنز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پروازوں کی منسوخی کا نوٹس لیا اور 5 غیر ملکی ائیرلائنز قطر ،ایمریٹس، اتحاد، فلائی دبئی اور ترک ائیر کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں سی اے اے کے شعبہ ایئرٹرانسپورٹ نے ائیر لائنزسے وضاحت طلب کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی ائیرلائنز فلائٹس منسوخی کے باعث عوامی شکایت کا ازالہ کرے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme