وزیر اعظم عمران خان”آج“گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے

Published on July 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 110)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) وزیر اعظم پاکستان عمران خان آج5 جولائی کو گوادر کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم گوادر میں مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور مختلف منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے جبکہ عمران خان گوادر کو 1.2 ملین گیلن واٹر پراجیکٹ منصوبے کو عملدرآمد کے معاہدے پر بھی دستخط کریں گے۔وزیراعظم کے دورہ گوادر میں گوادر شہر کے لئے ڈیسیلینشن پلانٹ لگانے کے مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیا جائے گا جبکہ حکومت چین کی جانب سے ساتھ بلوچستان کے لئے سولر جنریٹر گرانٹ کا ایم او یو بھی ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گوادر میں نارتھ فری زون کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes