سیوریج کے مسائل عید سے قبل اور عید کے فوری بعدحل کرلئے جائیں گے شیخ شاہد جاوید

Published on July 6, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 219)      No Comments

وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید کا رکن پنجاب اسمبلی میاں وارث عزیز کے ہمرا ہ صوبائی وزٹ
فیصل آباد (یو این پی) وائس چیئرمین واسا شیخ شاہد جاوید نے رکن پنجاب اسمبلی میاں وارث عزیز کے ہمرا ہ صوبائی حلقہ پی پی 113 کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل کا جائزہ لیا اور ان کے حل کے لئے ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر عدنان نثار خان، ڈائریکٹر واٹر ثاقب رضا، ڈپٹی ڈائریکٹر مخدوم بابر، نثار ڈوگرسمیت دیگر واسا افسران و حلقہ کے معززین بھی موجود تھے۔ وائس چیئرمین شیخ شاہد جاویدنے مسعود آباد خادم چوک، اونچا مربعہ اضافی آبادی، نوابانوالہ چھتری والا چوک،مظفر کالونی بنک چوک،سی سی 92 و دیگر علاقوں میں واسا فیصل آباد کی جانب سے سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے بچھائی جانے والی لائنوں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیا۔اس موقع پر شیخ شاہد جاوید کا کہنا تھا کہ جن علاقوں کا وزٹ کیا ہے ان علاقوں میں سیوریج کے کچھ مسائل عید سے قبل اور بعض عید کے فوری بعدحل کرلئے جائیں گے۔حلقہ میں سیوریج کے مسائل حل کرنے کے لئے عارضی نوعیت کے اقدامات فوری طورپر کئے جائیں گے جبکہ مسائل کا مستقل حل کرنے کے لئے تشکیل دی گئی پلاننگ پر عمل درآمد کیا جائے گا۔رکن پنجاب اسمبلی میاں وارث عزیز کا کہنا تھا کہ علاقہ میں سیوریج کے مسائل عیدالاضحی سے قبل حل کرلیں گے تاکہ حلقہ کے عوام عید کا تہوار اطمینان اور تسلی بخش طریقے سے منائیں۔وزیراعلی پنکج کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں جس سے سیوریج کی نئی لائنیں ڈالی جارہی ہیں تاکہ عوام کے سیوریج مسائل حل ہو سکیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر مینجنگ ڈائریکٹرعدنان نثار خان کا کہنا تھا کہ وائس چیئرمین شیخ شاہد جاوید،ایم پی اے میاں وارث عزیز کی مشاورت کے بعد ترجیحی بنیادوں پر مختلف علاقوں میں فراہمی و نکاسی آب کے مسائل حل کئے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题