تجاوزات کے خلاف اپریشن پوری قانونی قوت سے جاری ہے سید ایوب بخاری

Published on July 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 189)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی)اسسٹنٹ کمشنر سٹی سید ایوب بخاری نے چوک گھنٹہ گھر اورملحقہ بازاروں میں تجاوزات کے خلاف گزشتہ رات بھی اپریشن کی نگرانی۔انہوں نے میٹروپولیٹن کارپوریشن اور پولیس فورس کے ہمراہ دکانوں کے باہر سے تجاوز شدہ سامان قبضہ میں لے کر کارپوریشن کی ٹیم کے حوالے کردیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف اپریشن پوری قانونی قوت سے جاری ہے لہذا دکاندار تجاوزات کرنے سے باز رہیں۔انہوں نے کہا کہ بار بار تجاوزات کرنے والوں کا نہ صرف سامان ضبط بلکہ انہیں سخت قانونی کارروائی کابھی سامنا کرنا پڑے گا

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme