وزیراعظم عمران خان آج لاہور پہنچیں گے، بڑی تبدیلیوں کا اشارہ دیدیا

Published on November 30, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 133)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہفتے کو لاہور جا رہے ہیں، پنجاب میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔ان خیالات کا اظہار وزیراعظم نے اپنے زیر صدارت ہونے والے ترجمانوں کے اجلاس میں کیا۔ اجلاس میں قانونی ٹیم نے ترجمانوں کو عدالتی فیصلے اور کارروائی پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں عدلیہ کے کردار کی تعریف بھی کی گئی۔
ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ وفاق، پارلیمنٹ اور جمہوریت کی فتح ہے۔ عدالت نے آئندہ کے لیے بھی رہنمائی کی۔ پہلے اس طرح کے سوالات کبھی سامنے نہیں آئے۔ عدالت اور قانون کی رہنمائی میں آئندہ کے لیے قانون سازی ہوگی۔ اس فیصلے سے ملکی اداروں میں تصادم چاہنے والوں کو شکست ہوئی۔اجلاس میں ترجمانوں کو فارن فنڈنگ کیس پر بھی بریفنگ دی گئی جبکہ قانونی ٹیم پر تحفظات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme