این اے 122، شیر نے کپتان کے کھلاڑی کو کلین بولڈ کر دیا

Published on October 12, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

AAلاہور(یواین پی )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 کے ضمنی انتخاب کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق نے 76204 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کر لی ہے اور تحریک انصاف کے امیدوار 72043 ووٹوں کے ساتھ ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردار ایاز صادق کی غیر سرکاری و غیر حتمی جیت کے اعلان پر کارکنوں کی جانب سے لاہور بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔ سردار یاز صادق، حمزہ شہباز شریف، عابد شیر علی اور خواجہ سعد رفیق سمیت متعدد رہنماء مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں جمع ہو چکے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔ کارکنوں کی جانب سے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالنے کیساتھ ساتھ مٹھائی بانٹنے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ کئی جگہوں پر آتشبازی بھی کی جا رہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور نے این اے 122 میں ایاز صادق کی فتح کو تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی شکست تسلیم کرے گی اور ایاز صادق کو جیت کی مبارکباد دیں گے۔
ضمنی انتخاب میں دوران ووٹنگ انتہائی حیران کن چیزیں بھی سامنے آئی جس میں ایک مایوں بیٹھی دلہن بھی ووٹ ڈالنے پہنچ گئی جبکہ ایک عامر خان نامی دولہا اپنی بارات کو رکوا کر ووٹ ڈالنے کیلئے اپنے مقامی پولنگ سٹیشن پر پہنچ گیا اور ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد بارات لے کر ظفروال کیلئے روانہ ہوا ۔
حلقہ122میں صبح آٹھ بجے سے پولنگ شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک بغیرکسی وقفے سے جاری رہی ۔الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں134پولنگ سٹیشن اور673پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں،پریزائیڈنگ آفیسر کی تعداد673ہے۔80پولنگ سٹیشنز کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ووٹروں کی تعداد3لاکھ47ہزار762 ہے جن میں ایک لاکھ57ہزار خواتین ووٹر ہیں جبکہ سکیورٹی کےلئے5ہزار پولیس اہلکار اور3ہزار فوج کے جوان تعینات ہونگے اورامن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے کےلئے ڈی سی او نے دفعہ 144نافذ کردی ہے جس کے تحت اسلحے کی نمائش پر پابندی ہو گی اور پانچ افراد اکٹھے نہیں بیٹھ سکتے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کر نے والے کے خلاف بلا امتیاز کاروائی ہو گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes