عیدالاضحی پر نقل وحمل کو محدود کرنے پر غور

Published on July 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 92)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر عید الاضحی پر نقل وحمل کو محدود کرنے اور سیاحتی شعبہ پر پابندیوں پر غور شروع کر دیا ہے،این سی اوسی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس کے حوالے سے احتیاط نہ کی گئ تو نتائج خطرناک ہوسکتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں این سی اوسی نے کہا ہے کہ ڈیلٹا وائرس جو درحقیقت انڈین وائرس ہے انتہائی خطرناک ہے اورپاکستان میں ڈیلٹا وائرس کے کیسز سامنے آنے لگے جو کورونا کی چوتھی لہر بھی ہو سکتی ہے۔این سی او سی نے ڈیلٹا وائرس اور پاکستان میں موجود دیگر وائرس کے حوالے سے جامع حکمت عملی ترتیب دے دیتے ہوئے کہا کہ اگر اس پر قابو پانے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کی گئیں تو خطرناک نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وائرس کی وجہ سے ہندوستان نے ناصرف لاکھوں اموات کا سامنا کیا بلکہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی کے باعث عوام بے یار ومددگار اذیتیں جھیلتے رہے۔ پاکستانی عوام کو اس وائرس کے مضر اثرات سے بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں متعلقہ ایس او پیز پر عملدرآمد اور ویکسین لگوانے کی رفتار کو تیز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں موجودہ ایس او پیز کا شدت سے نفاذ 9 سے 18جولائی تک یقینی بنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题