زیور تعلیم سے آراستہ قومیں ہی حقیقی ترقی کرتی ہیں،شیخ رشید احمد

Published on February 28, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 436)      No Comments

2
اسلام آباد (یو این پی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پڑھی لکھی ماں ایک پڑھے لکھے معاشر ے کو جنم دیتی ہے ‘جو قومیں زیور تعلیم سے آراستہ ہوتی ہیں وہ ہی حقیقت میں ترقی کرتی ہیں ‘فروغ تعلیم کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار بھی اہمیت کا حامل ہے ۔وہ گذشتہ روزاسلامک سکول سسٹم کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کر رہے تھے ۔ پی ٹی آئی کے ترجمان فواد چوہدری ‘ڈپٹی سیکرٹری جنرل ملک اعزاز آصف ‘سکول کے پرنسپل غلام مصطفی کیانی کے علاوہ معززین علاقہ ‘طلباء و طلبات کے والدین کی بڑی تعداد بھی تقریب میں شریک تھی ۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہری اور دیہی علاقوں میں جہاں سرکاری تعلیمی ادارے فروغ تعلیم کے لئے کام کررہے ہیں وہیں پرائیویٹ تعلیمی ادارے بھی بہت کام کر رہے ہیں ۔ ملک اعزاز آصف نے کہا کہ تعلیم ہی کسی بھی معاشرے کی ترقی کی ضامن ہوتی ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题