عید کے تیسرے دن سرکاری ملازمین کو دفاتر میں حاضری دینا ہوگی

Published on July 14, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 275)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سرکاری ملازمین کی امیدوں پر پانی پھر گیا، عید کے تیسرے دن دفاتر میں حاضری دینا ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے عید الاضحیٰ کی 5 تعطیلات دینے سے انکار کر دیا گیا ہے۔ این سی او سی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 کی بجائے 5 تعطیلات دینے کی تجویز دی گئی تھی، جسے وزارت داخلہ نے وزیراعظم کے سامنے رکھا۔تاہم وزیراعظم نے این سی او سی کی تجویز مسترد کر کے وزارت داخلہ کو عید الاضحیٰ کی 3 چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم کی ہدایت کے بعد وزارت داخلہ نے سرکاری ملازمین کیلئے 20 سے 22 جولائی تک عید کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ یوں سرکاری ملازمین کو عید کے تیسرے روز دفاتر میں حاضری دینا ہوگی۔اس سے قبل وفاقی کابینہ نے بھی عیدالاضحیٰ کیلئے تین چھٹیوں کی ہی منظوری دی تھی، اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ این سی اوسی کی خواہش تھی کہ عید کی 5 دن کی چھٹیاں ہوں لیکن وفاقی کابینہ نے تین چھٹیوں کی منظوری دی ، عیدالااضحیٰ پر 20، 21اور 22 جولائی تک تین دن کی چھٹیاں کی جائیں گے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes