تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام بھارت میں ناموس رسالت کی گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی

Published on June 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 104)      No Comments

بورےوالا(یواین پی) تحریک لبیک یا رسول اللہ کے زیر اہتمام بھارت میں ناموس رسالت کی گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی جسکی قیادت تحریک لبیک جنوبی پنجاب کے قانونی مشیر رانا نصراللہ اور سرپرست اعلی پی پی 230 محمد امتیاز سیفی نے کی ریلی میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی لاہور روڈ جامعہ غوثیہ تجوید القرآن سے شروع ہونے والی یہ ریلی شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب کے سامنے آکر اختتام پذیر ہوئی پریس کلب کے باہر رانا نصراللہ خان،قاری شاہد رضا،سید اظہار الحق شاہ،قاری سراج دین،سید اشرف شاہ،محمد رمضان قادری،محمد اقبال رضوی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیاریلی میں محمد کریم سیفی،مدثر سیفی،سید محمد سلیم شاہ،ملک فداحسین کھوکھرنائب امیرضلع،گلزار احمد نقشبندی،محمد ارشاد مہروی،قاری محمد صفدرقاری محمد طاہر،علامہ علی رضا،رانا نثار احمد فردوسی کے علاوہ لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Premium WordPress Themes