مون سون اور عید الضحی کے موقع حیدرآباد ریجن میں پولیس ملازمین کی چھٹیاں منسوخ

Published on July 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

حیدرآباد (یواین پی)ایڈیشنل آئی جی پولیس حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کی جانب سےمون سون کی حالیہ شدید بارشوں اور عید الضحی کے حوالے سے جاری احکامات کے تناظر میں حیدرآباد ریجن کے تمام اضلاع میں پولیس ملازمین کی چھٹیوں کو منسوخ کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اپنی جائے تعیناتی رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن کے میڈیا سیل کے اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر جمیل احمد نے کہا ہے کہ پولیس فورس ہی نہیں بلکہ سروس بھی ہے اور مون سون کی بارشوں سے متاثرہ شہریوں کی مدد اور عید الضحی پر سیکیورٹی امور کی انجام دہی کے لئے پولیس ہمہ وقت موجود ہوگی۔ ایڈیشنل آئی جی حیدرآباد ریجن ڈاکٹر جمیل احمد نے حیدرآباد،میرپورخاص اور شھید بنظیر آباد کے ڈی آئی جیز کو عید تعطیلات کے دوران پولیس ملازمین کی حاضری کو یقینی بنانےاور احکامات پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme