حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ” آج “ادا کیا جائے گا

Published on July 19, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 162)      No Comments

مکہ مکرمہ(یواین پی)حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ”آج“ پیر کے روز ادا کیا جائے گا، عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے صرف 60 ہزار مقامی افراد حج کی سعادت حاصل کررہے ہیں۔مکہ آمد سے قبل 6 ہزار عازمین پر مشتمل گروپس تشکیل دیئے گئے جو ہر تین گھنٹے بعد طواف قدوم کے لیے مسجد الحرام روانہ کئے جا رہے ہیں۔مسجد الحرام کے تمام دروازوں پر 70 سے زیادہ تھرمل کیمرے نصب کیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے محدود عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے، مملکت میں مقیم ساٹھ ہزار عازمین ہی حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے، اس دوران مسجدِ الحرام سے میدانِ عرفات اور مزدلفہ کے لیے پیدل سفر کی اجازت نہیں ہوگی، عازمین کو مخصوص بسوں کے ذریعے ہی جانا ہوگا۔ رواں سال میدانِ عرفات سے حج کا خطبہ شیخ عبداللہ المنیع دیں گے جب کہ خطبہ حج کو اردو سمیت دس زبانوں میں پیش کیا جائے گا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Themes