کھاریاں شہر کے وسط سے گزرنے والا نالہ فلتھ ڈپو بن گیا

Published on May 20, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

pic1
گجرات(محمد آصف)کھاریاں شہر کے وسط سے گزرنے والا نالہ فلتھ ڈپو بن گیا۔ بدبو اور تعفن سے شہریوں کا جینا حرام ہو کر رہ گیا۔ٹی ایم اے کے سینٹری ورکر ایڈمنسٹریٹر کے حکم پر جی ٹی روڈ پر پودوں کو پانی دینے میں مصروف ۔ تفصیل کے مطابق محلہ ستار پورہ ، رفیق پورہ اور گردو نواح کے باسی مچھروں اور مکھیوں کی بہتات کی وجہ سے وبائی امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ کوڑا اٹھانے والے سینٹری ورکر این ایچ اے کے زیر انتظام جی ٹی روڈ کی اطراف میں لگائے جانے والے پودوں کی رکھوالی میں مصروف ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے کوڑے کو اٹھانے کے فی الفور انتظامات کرے اور آئندہ کیلئے گلیوں میں کوڑے کے ڈرم نصب کرائے جائیں تاکہ شہریوں کو درپیش مسائل کا ازالہ ہو سکے

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog