لاہور (یواین پی) پنجاب کے تعلیمی اداروں کیلئے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان، صوبے بھر کے تعلیمی ادارے 2 ماہ کیلئے بند رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق عید کی تعطیلات ختم ہوتے ہی پنجاب کے تعلیمی اداروں کے طالب علموں کو جلد مزید اور طویل تعطیلات ملنے کی خوشخبری سنا دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی دو ماہ کی تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔