مضبوط اور باعزت فوج قوم کا اثاثہ ہے ۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف

Published on April 19, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 233)      No Comments

02222

اسلام آباد ۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ایک مضبوط اور باعزت فوج قوم کا اثاثہ ہے جمعہ کو جاری اپنے ایک اخباری بیان میں اُنہوں نے کہا کہ ایک پاکستانی ہونے کے ناطے انہیں مادرِ وطن کے دفاع کے لئے وردی میں قربانیاں دینے والے شہداء پر فخر ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران اُن کی کئی سال پہلے مختلف موضوعات پر کی جانے والی تقاریر کی بنیاد پر غلط فہمیاں اور اُن کی ذات بارے بدگمانی پید ا کی گئی جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ ایک اعلیٰ قومی ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا اُن کاکوئی ارادہ یا مقصد نہ تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ قومی ادارہ اُن کے لئے انتہائی قابلِ احترام ہے۔ وزیر دفاع نے مزید کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پچھلے کئی برسوں سے مسلح افواج مختلف محاذوں پر حالتِ جنگ میں ہیں اور پاکستان کی تاریخ میں بے مثال قربانیاں دے رہی ہیں ، یہ امرانتہائی قابل افسوس ہے کہ میڈیا کے ایک حصہ نے مسلح افواج اور اس ادارے سے متعلق اُن کے نظریات اور خیالات کو توڑ موڑ کر پیش کیا ۔جو کہ قطعاً بے بنیاد اور گمراہ کن عمل ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog