ہری پیاز میں وہ تمام اجزاءشامل ہیں جو ہمارے جسم کو توانا رکھنے میں مددگارہوتے ہیں

Published on July 24, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

ہری پیاز میں کاربو ہائیڈریٹس،وٹامن سی،پروٹین،آئرن،فاسفورس،سلفر اور کیلشیم پایا جاتا ہے
فیصل آباد (یو این پی)ہری پیاز پاکستان کے علاوہ دوسرے ممالک میں بھی کاشت کی جاتی ہے۔اس پیاز کے ساتھ پتے بھی ہوتے ہیں یوں تو ہر پتے والی سبزیوں کے بے شمار فائدے ہیں اور ان میں موجود اجزاءہماری صحت کو برقرار رکھنے میں ایک بڑا کردارادا کرتی ہیں۔ پتے والی سبزیاں نہ صرف غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں بلکہ یہ صحت کی ضامن بھی ہیں۔ہری پیاز میں بھی وہ تمام اجزاءشامل ہیں جو ہمارے جسم کو توانا رکھنے میں مددگار ہے۔ ہری پیاز میں کاربو ہائیڈریٹس،وٹامن سی،پروٹین،آئرن،فاسفورس،سلفر اور کیلشیم پایا جاتا ہے۔پتوں والی سبزیاںہمارے منہ کی بدبو کو دور کرنے کے لئے مفید ہوتی ہیں اس کے علاوہ دانتوں کی صفائی بھی ہو جاتی ہے۔سبز پتوں والی سبزی سے آنکھوں کی روشنی بھی تیز ہوتی ہے اور آنکھوں میں موتیا کی شکایت سے بچا جا سکتا ہے۔سبز پتوں والی سبزیوں میں ہری پیاز کے علاوہ ساگ،پالک، میتھی وغیرہ شامل ہیں۔آپ اپنی غذا میں اب سبزیوں کا استعمال ضرور کریں۔کوشش کریں کہ اپنی غذا کو متوازن رکھیں۔متوازن غذا آپ کی صحت کو تو بہتر بناتی ہی ہیں لیکن اس سے آپ کی عمر میں بھی اضافہ ممکن ہے اور آپ کئی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ہری پیاز کے فوائد:٭ منہ کی بدبو کو دور کرتی ہے۔٭ قبض سے نجات ملتی ہے۔٭ تیزابیت کا خاتمہ ہوتا ہے۔٭ غذا کو زود ہضم بناتی ہے۔٭ پیشاب آور ہے۔٭ہیضہ سے محفوظ رکھتی ہے۔٭ کولیسٹرول کو نارمل رکھنے میں مدد کرتی ہے۔٭ جوڑوں کے دردوں میں آرام پہنچاتی ہے۔٭ نزلہ و زکام سے بچا جا سکتا ہے۔٭ کھانسی اور حلق کی بیماریوں سے بچاتی ہے۔٭ جگر کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔٭ داغ دھبوں اور دانوں سے محفوظ رکھتی ہے۔٭ معدے کی جلن سے آرام ملتا ہے۔٭دل کے امراض سے بچا جا سکتا ہے۔٭ آنکھوں کے لئے بھی مفید ہے۔٭ مثانے کی سوزش سے بچاتی ہے۔٭ہر طرح کی موسمی بیماریوں سے محفوظ رکھتی ہے۔٭ پھیپھڑوں کو صحت مند بناتی ہے۔٭ بلڈ شوگر میں کمی لاتی ہے۔٭ بڑی آنت کے سرطان سے محفوظ رکھتا ہے۔٭ہڈیوں کو مضبوط بناتا ہے۔٭بھوک کی کمی کو دور کرتا ہے۔٭ تھکاوٹ دور کرتا ہے۔٭ دماغی سکون پہنچاتا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Weboy