منشیات تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں قمر جاوید باجوہ

Published on July 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) منشیات تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ ہیں، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا اینٹی نارکوٹکس فورس ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا اعلان کر دیا- تفصیلات کےمطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ منشیات تیار کرنے والے قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) ہیڈ کوارٹرز کے دورے کے موقع پر کہی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کو اس موقع پر اے این ایف کی کارکردگی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ منشیات تیار کرنے والے انسانیت کے دشمن اور قومی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ منشیات فروشوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں منشیات کا استعمال بڑھ رہا ہے، حال ہی میں فیصل آباد میں میڈیکل سٹور پر نشہ آور ادویات فروخت ہونے کا انکشاف ہوا ۔ پولیس اہلکار کاررروائی کرنے کی بجائے رشوت لیتے رہے،پولیس اہلکار کی موجودگی میں بھی میڈیکل سٹور کا مالک نشے کے عادی افراد کو منشیات فروخت کرتا رہا، جس کی فوٹیج بھی سامنے آ ئی تھی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes