کولمبین میوزک سٹار شکیرا نےبچوں کو یہ موسیقی سننے سے منع کردیا

Published on July 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 126)      No Comments

نیویارک(یواین پی) کولمبین میوزک سٹار شکیرا نے جہاں اپنے کروڑوں مداحوں کو اپنی موسیقی پر جھومنے پر مجبور کیا وہاں انھوں نے گھر پر بچوں کو یہ موسیقی سننے سے منع کردیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق شکیرا کے بچوں ملان اور ساشا کو گھر پر والدہ کا میوزک سننے کی اجازت نہیں ہے ۔ شکیرا کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو ان کی موسیقی گھر میں بجانے کی اجازت نہیں دیتیں اور خود بھی اسے ان کے سامنے سننے سے بچتی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ میں کوشش کرتی ہوں کہ جتنا ممکن ہوسکے میرے بچے عام حالات میں رہیں۔شکیرا نے مزید کہا کہ وہ اور ان کے شوہر اسپینش فٹبال جیرارڈ پائک نامور شخصیت ہیں، لیکن پھر بھی وہ چاہتی ہیں کہ بچے سادہ زندگی بسر کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy