ضلع میں ” پلانٹ فار پاکستان ” کے تحت پودے لگائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر

Published on August 2, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 358)      No Comments

ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مختلف آگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا محمد علی اعجاز
اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ڈپٹی کمشنر آفس کے لان میں ” پلانٹ فار پاکستان ڈے ” کے موقع پر فائیکس کا پودا لگا کر 10 روزہ مہم کا افتتاح کیا کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت آنے والے 10 دنوں میں پورے ضلع میں ” پلانٹ فار پاکستان ” کے تحت پودے لگائے جائیں گے اس خصوصی شجر کاری مہم میں ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ حصہ لیں گے ان 10 ایا م میں تعلیمی اداروں سرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ وکلاء،صحافیوں ،معاشرہ کے صاحب رائے لوگوں اور عام شہریوں کو بھی اس مہم میں حصہ لینے کی ترغیب دے جائے گی ضلع کی تینوں تحصیلوں میں مختلف آگاہی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد مشتاق چغتائی اور ایس ڈی او فاریسٹ حافظ افتخار جنجوعہ نے بتایا کہ کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت حالیہ مون سون شجر کاری مہم میں 6 لاکھ 21 ہزار پودے لگائے جائیں گے سرکار ی اداروں کو بھی پالیسی کے مطابق پودے فراہم کئے جائیں گے ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ ہمیں موسمی حالات دستیاب وسائل اور اوکاڑہ کی زرخیز زمین سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ہیں تاکہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین مہم میں اپنا حصہ ڈال سکیں ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题