امپیریل فورم نے عالمی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے، چینی صدر

Published on December 5, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 84)      No Comments

بیجنگ (یواین پی)چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ اپنے قیام سے لے کر اب تک امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم نے دنیا بھر سے بصیرت رکھنے والے افراد کو اکٹھا کیا ہے تاکہ عالمی امن و استحکام، پائیدار معاشی ترقی اور ثقافتی تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے کے عمل سمیت دیگر موضوعات پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ انہوں نے کہا کہ اس فورم نے بین الاقوامی تعاون کو فروغ دینے اور عوام کے درمیان تعلقات بڑھانے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔پیر کے روز ان خیا لات کا اظہار چینی صدر نے ” امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم 2023″ کے نا م مبارکباد کے خط میں کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا میں بے مثال تبدیلیوں کے پیش نظر انسانی معاشرے کو متحد ہونا ہوگا اور باہمی سیکھ، کھلے پن اور شمولیت اور جیت جیت تعاون کے جزبوں کو فروغ دیناہوگا تاکہ مشترکہ طور پر ایک بہتر دنیا کی تعمیر کی جاسکے۔ امپیریل اسپرنگز انٹرنیشنل فورم 2023 گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر گوانگچو، میں شروع ہوا، جس کا موضوع “کثیر الجہتی: زیادہ تبادلے، زیادہ شمولیت، زیادہ تعاون” ہے ۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes