احساس ذمہ داری فرض شناس افسران کو فعال اور متحرک رکھتا ہے ڈپٹی کمشنر محمد علی اعجاز

Published on August 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ احساس ذمہ داری فرض شناس افسران کو فعال اور متحرک رکھتا ہے کارپوریشن کے افسران اور اہلکاران عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر میونسپل سروسز کی فراہمی کے لئے اقدامات کریں ہمیں اپنے کام پر توجہ مرکوز رکھنی ہے تاکہ میونسپل سروسز میں ہر سطح پر بہتری لائی جا سکے ہمیں مشکلات کا سامنا ہمت ،حوصلہ اور بردبار ی سے کرنا ہے اور وسائل کو اس طرح بروئے کار لانا ہے کہ کم فنڈز سے زیادہ سے زیادہ عوامی بھلائی کے کام کر سکیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کونسل 94کا دورہ کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برسات کے ان دنوں میں صفائی ستھرائی کی اہمیت اور بڑھ جاتی ہے کارپوریشن کا عملہ اس سلسلہ میں بھر پور اقدامات کرے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے سلسلہ میں کارپوریشن سے تعاون کریں کوڑا کرکٹ ادھر ادھر پھینکنے کی بجائے ڈسٹ بین میں ڈالیں تاکہ اس کو احتیاط کے ساتھ اکٹھا کر کے شہر سے باہر لے جا کر تلف کیا جا سکے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Blog