شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ میں دو بیانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا

Published on August 5, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 61)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) شہباز شریف پارٹی کے صدر ہیں، انہیں ناپ تول کر بات کرنی چاہیے تھی، دو بیانیےکی بات کرنے والے میرے پاس آئیں میں انہیں بیانیہ پڑھاتا ہوں، شاہد خاقان عباسی نے ن لیگ میں دو بیانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا- تفصیلات کے مطابق نجی ٹیلی ویژن چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں کوئی دو بیانیہ نہیں، صرف ایک بیانیہ ہے اور جو لوگ دو بیانیے کی بات کرتے ہیں، انہیں میرے پاس لایا جائے اور میں انہیں شبہاز شریف صاحب کے پاس لے کر جاو گا، وہ انہیں ایک بیانیہ پڑھا دیں گے، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف صاحب کو اپنے انٹرویو میں ناپ تول کر بات کرنی چاہیے تھی، لیکن انسان خطا کا پتلا ہے، انسان سے ہی غلطی ہوتی ہے، شہباز شریف صاحب میری پارٹی کے صدر ہیں، انہیں ہر بات کہنے کا حق حاصل ہے، ان سے غلطی سے کچھ باتیں ہو گئیں، لیکن اگلے انٹرویو میں، انہوں نے تمام باتوں کی وضاحت کر دی تھی- واضح رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی جانب سے 2018 کے انتخابات میں پارٹی شکست کو غلط حکمت عملی کا نتیجہ قرار دینے پر شاہد خاقان عباسی نےکہا ہےکہ اس میں ن لیگ کی کوئی غلطی نہیں تھی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题