خوبصورت تصویر نہیں ہوں بلکہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہوں ہانیہ عامر

Published on August 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 109)      No Comments

کراچی (یو این پی)اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنے اوپر تنقید کرنے والوں کو تفصیلی جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ لوگوں کو خوش کرنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کریں گی۔اداکارہ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے طویل پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے یہ اعتراف کیا کہ بطور انسان ان سے غلطیاں بھی ہو سکتی ہیں، وہ نوجوان اور کم عمر ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ ان میں شعور و سمجھ آرہی ہے، ان کی سوچ تبدیل بھی ہوگی مگر کئی معاملات پر ان کا ذہن تبدیل نہیں ہوگااداکارہ نے یونی ویژن کوبتایا کہ انٹرنیٹ پر بہت زیادہ لوگ انہیں سمجھنے میں ناکام رہے ہیں اور ایسے لوگوں کو سمجھنا ہوگا کہ وہ صرف خوبصورت تصویر نہیں ہیں بلکہ وہ اس کے علاوہ بھی بہت کچھ ہیں، مگر وہ انسان ہونے کے ناطے معافی نہیں مانگیں گی وہ دوسرے لوگوں کو خوش رکھنے کیلئے خود کو تبدیل نہیں کرینگی، وہ جیسی ہیں، ویسی ہی رہیں گی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes