شیری رحمان سو بااثر ترین شخصیات میں شامل، ٹائم میگزین

Published on April 14, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 120)      No Comments

اسلام آباد (یو این پی) وزیر ماحولیات شیری رحمان کو سو بااثر ترین شخصیات میں شامل کرلیا ہے۔کہ عالمی سطح پر کاربن اخراج میں پاکستان کا حصہ انتہائی معمولی ہے مگر ماحولیاتی بحران کے سبب پچھلے برس ایک تہائی پاکستان سیلاب میں ڈوب گیا تھا۔کہ نومبر میں جب شیری رحمان کوپ27 اجلاس میں مصر آئیں اس وقت بھی سیلابی پانی پورے طور پر نہیں اترا تھا۔شیری رحمان مصر میں منعقد کوپ 27 اجلاس میں ان سیلاب زدگان کی آواز بنیں جو قدرتی آفت کے سبب اپنا سب کچھ کھو بیٹھے تھے۔ کہ انتہائی پُرجوش تقاریر اور انتھک مصروفیات اور مذاکرات کے ذریعے انہوں نے مندوبین کو قائل کیا کہ یہ ناانصافی ختم کی جانی چاہیے۔کوپ 27 کا اختتام اس تاریخی فیصلے پر ہوا کہ عالمی برادری پہلی بار متفق ہوئی کہ قدرتی آفات کا سامنا کرنے والے ممالک کے لیے نقصان اور تباہی فنڈ قائم کیا جائے۔یہ ماحولیاتی انصاف کی جانب بڑا قدم ہے مگر اب بھی بہت کام باقی ہے، ہمیں شیری رحمان جیسی مزید شخصیات کی ضرورت ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Premium WordPress Themes