اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کرنے پربرطانیہ کی وزیر مملکت کو بر طرفی کا سامنا

Published on November 9, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 280)      No Comments

لندن(یوا ین پی )برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی پریٹی پٹیل سے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور دوسرے اسرائیلی سیاست دانوں سے غیر مجاز ملاقاتوں کے باعث بر طرفی کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی پریٹی پٹیل براعظم افریقا کا دورہ ادھورا چھوڑ کر لندن لوٹ آئی ہیں جس کی وجہ ان کا اسرائیلی وزیر اعظم اور دوسرے اسرائیلی سیاست دانوں سے بغیر بتائے ملنا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیراعظم تھریسا مے نے انھیں فوری طور پر وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ یوگنڈا میں ایک تقریب میں شرکت کرنے والی تھیں لیکن وہ اس کے بغیر ہی وہاں سے لوٹ آئی ہیں۔پریٹی پٹیل کے بارے میں یہ ا نکشاف ہوا ہے کہ انھوں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دوسرے عہدے داروں سے اپنی وزیراعظم یا ساتھی وزراءکو بتائے بغیر اگست میں بارہ ملاقاتیں کی تھیں۔اس انکشاف کے بعد سے ان سے وزارت سے استعفا دینے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔

 

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Premium WordPress Themes