خطاطوں نے قرآن پاک سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے ڈویژنل کمشنر

Published on August 15, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 116)      No Comments

پنجاب آرٹس کونسل میں دنیا کے سب سے چھوٹے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کی نمائش
فیصل آباد (یو این پی)پنجاب آرٹس کونسل میں دنیا کے سب سے چھوٹے ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کو خطاطی کی نمائش میں رکھا گیا۔ ایک ضرب ایک اور ایک اعشاریہ پانچ ضرب ایک سینٹی میٹر کی لمبائی میں لکھے ہوئے قرآن پاک کے 463 صفحات ہیں جسے خطاط محمد قمر سلطان نے لکھاہے۔ڈویژنل کمشنر ثاقب منان اورایم پی اے فردوس رائے نے جشن آزادی کے حوالے سے قرآنی خطاطی کی نمائش کا افتتاح کیا۔ڈپٹی ڈائریکٹر زاہد اقبال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات نول، معززین اور خطاط شریک تھے۔اس موقع پرقومی و بین الاقوامی کیلی گرافرز محمدقمر سلطان،نثار احمد،گلزار بٹ،محمد عارف،رانا غضنفر،ضمیر احمد،اسلم ڈوگر،سلامت علی اور اجمل بیگ کے قرآنی فن پاروں کی نمائش پیش کی گئی جن میں چھوٹے قرآن پاک سمیت قرآنی نسخہ،پاکستان کے نقشے اور دیگر ممالک کے جھنڈوں پر ہاتھ سے لکھے گئے قرآنی نسخہ جات اور دیگر اسلامی فن پارے شامل تھے۔ڈویژنل کمشنر نے قرآنی خطاطی میں گہری دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خطاطوں نے قرآن پاک سے اپنی گہری وابستگی کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے ایک سینٹی میٹر پر ہاتھ سے لکھے ہوئے قرآن پاک کی زیارت کی اور اسے تیار کرنے والے خطاط کی کاوشوں کی تعریف کی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes