وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی کراچی واقعہ کی شدید مذمت

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 97)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کراچی واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی عثمان بزدارنے افسوسناک واقعہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جشن آزادی پر معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے اور ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes