پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے اپنا ہر ممکن کردار اداکریں گے پیر میاں محمد حیات

Published on August 16, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 416)      No Comments


خانیوال(یواین پی)خانیوال مرکزی چیئرمین انجمن محبان وطن پاکستان پیر میاں محمد حیات کھگہ نے کہا ہے کہ یہ ملک ہم نے بڑی جدوجہد اور ماؤں بہنوں بھائیوں کی قربانیوں دیکر حاصل کیا ہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے، 14 اگست کے روز سوچنا ہے کہ ہم نے وطن کو کیا دیا ہے کیونکہ آج ہر شخص اس سوچ میں گم ہے کہ وطن نے اس کو کیا دیا،آج اگر مغربی ممالک عوام کو اچھی زندگی اور پرامن ماحول دینے میں کامیاب ہیں تو پہلے یہ بھی ناکام تھے جب ان کی آزادی کی پہلی صدی تھی.جیسے ہمارے وطن کو آزاد ہوئے 74 سال گزر ے ہیں اس لیے دلوں میں گھبراہٹ اور منفی کمزور سوچ مت پالیے کہ ہم نے جلد وہ منزل حاصل کرلینی ہے جس کا خواب اقبال نے دیکھا اور جس کی تعلیمات انہوں نے دی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح نے جو زریں اصول دیے قوم اس پر کار بند نہیں رہ سکی بیرونی اور اندرونی سازشوں نے ریاست کے اندر ریاست ایک ر یاست بنارکھی، اگست ہماری ملی تاریخ کا وہ سنہرا دن ہے جو ہمیں لازوال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،یہ دن ہمیں پاکستان کو اقوام عالم میں باوقار ریاست بنانے کا جذبہ و امنگ دیتا ہے، بطور قوم ہم عہد کریں کہ پاکستان کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانے کے لیے اپنا ہر ممکن کردار اداکریں گے، یوم آزادی کا دن تجدید عہد کا دن ہے،ہمیں انفرادی اور اجتماعی طو رپر خو د سے عہد کرنا ہے کہ پاکستان کا اقوام عالم میںمہذب اور ترقی یافتہ ملک کے طور پر نام بلند کرنے میں کوئی کسراٹھا نہیں رکھی جائے گی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy