نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

Published on August 20, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

لاہور (یواین پی) نواسہ رسول حضرت امام حسین ؓ کا یوم شہادت جمعرات کو کو ملک بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا،شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مجالس عزا کے انعقاد کے علاوہ علم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس برآمد ہو ئے جبکہ علماء کرام و ذاکرین نے واقعہ کربلا کے فضائل و مصائب پر روشنی ڈالی نیزحضرت امام حسینؓ اور انکے رفقاء کی حق، انصاف اور اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔اس سلسلہ میں صوبائی دارالحکومت سمیت صوبہ کے دیگر اضلاع میں ہزاروں مقامات پر مذہبی اجتماعات اور تقاریب منعقد کی گئیں، لاہور سمیت بعض مقامات پر جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جاتی رہی،لاہور میں 10محرم کا مرکزی جلوس نثار حویلی اندرون موچی دروزاہ سے برآمد ہوا جبکہ دیگرعلم اور شبیہہ ذوالجناح کے جلوس بھی مرکزی جلوس میں شامل ہو گئے، مختلف علمائے کرام اور ذاکرین نے مجالس عزا سے خطاب کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes