عالمی برادری کشمیر کے ایشو کا سنجیدگی سے نوٹس لے امجد سعید خان 

Published on February 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی)عالمی برادری کشمیر کے ایشو کا سنجیدگی سے نوٹس لے۔پاکستان اور آذاد کشمیر کے لوگ انڈین مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔بھارت دھمکیوں کی ڈرامہ بازی بند کر کے کشمیریوں کو ان کا حقِ خودارادیت دلائے۔ان خیالات کا اظہار ،آل کشمیر فورم کے راہنما،انچارج اینٹی کرائم انیڈ اینٹی ٹیررازم پاکستان راولپنڈی معروف سیاسی شخصیت امجد سعید خان نے کشمیر ایشو پر یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے آج تک طفلِ تسلی کے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ کشمیر کمیٹی کے چیرمین سمیت دیگر عہدیداران نے بھی سوائے اپنی جیبیں بھرنے کے کوئی اور کام نہیں کیا۔ؤکشمیر کے نام پر انڈین اور نام نہاد چند کشمیری و پاکستانی لیڈران نے کشمیر کو پیسے کمانے کی مشین بنا رکھا ہے۔جب تک کشمیری قیادت اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے سنجیدہ نہیں ہو گی تب تک انڈیا کی چودھراہٹ قائم رہے گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme