ریلوے کی کارکردگی نے سوالیہ نشان لگادئیے

Published on December 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 581)      No Comments

1
لاہور(یو این پی)پاکستان ریلوے نے بدترین کارکردگی کا ریکارڈ برقرار رکھا۔ادارے کاسالانہ 37 ارب روپے کی سبسڈی کے باوجود خسارہ برقرارہے۔میڈیا کیمطابق پاکستان ریلوے خسارے میں چلنیوالا ادارہ ہے۔ سرکاری دستاویز کیمطابق ریلوے میں تنخواہوں سمیت اخراجات بڑھ کر 63 ارب روپے سے تجاوز کرگئے ہیں۔دستاویز میں بتایاگیاہیکہ ریلوے کے اخراجات میں 15 ارب اضافہ ہوا جبکہ خسارہ صرف 3.5 ارب کم ہوا۔2015۔16 میں ریلوے کا خسارہ 27 ارب روپے رہا۔دستاویزکیمطابق 2012۔13 میں خسارہ 30.5 ارب روپے تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题