آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے رضا ربانی کی حمایت کر دی

Published on April 16, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments


اسلام آباد(یو این پی) آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے رضا ربانی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے۔ پیپلز پارٹی کے کوچئیرمین آصف علی زرداری اور چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے احتجاجًا بطورچئیرمین سینیٹ کام چھوڑنے پران کی حمایت کر دی ہے۔ آصف زرداری نے چیئرمین سینیٹ کو پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی آپ کے ساتھ ہے، آپ کا موٴقف درست ہے اور آپ کے ہر اصولی موٴقف کی حمایت کرتے رہیں گے جب کہ وزیر اعظم خود اس حوالے سے رضا ربانی سے بات کریں۔ واضح رہے کہ سینٹ میں وزراء کی عدم حاضری اور وقفہ سوالات کے جوابات نہ دینے کے معاملے پر چیئرمین سینٹ نے گزشتہ روز کام چھوڑ دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes