ممتاز اداکارہ عائزہ خان ایک بار پھر دلہن بن گئیں

Published on August 25, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 504)      No Comments

دلہن کے روپ میں اداکارہ اور شوہر دانش تیمور کی اداکاری کو سراہا گیا
فیصل آباد (یو این پی)ممتاز اداکارہ عائز خان نے اس بار نئی ویڈیو میں دلہن کا روپ دھارا ہوا ہے جبکہ ان کے شوہر اداکار دانش تیمور بھی اس ویڈیو میں شہنشاہ کا انداز اپنائے ہوئے ہیں،فیشن برانڈ لجوانتی کی جانب سے حال ہی میں ”خوش“نامی برائیڈل کوچیور متعارف کرایا گیا تھا جس کی تشہیری مہم میں عائزہ خان اور ان کے شوہر دانش تیمور کو دکھایا گیا تھاتشہیری مہم کے سلسلے میں فیشن برانڈ نے ایک مختصر دستاویزی فکشن فلم بھی جاری کی جس میں 1554 کے دور کے بادشاہوں اور شہنشاہوں کے فیشن کو دکھانے کی کوشش کی گئی، ویڈیو کے سامنے آنے دنوں کو اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے جبکہ کچھ صارفین کی جانب سے ناراضگی کا اظہار بھی کیاگیا،عائز اور دانش پر یہ الزام لگایا جارہا ہے کہ بالی ووڈ فلم”پدماوت“کے انداز کو کاپی کیا”پدماوت“فلم کے شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے رومانوی سین کو کاپی کیا ہے جس میں انڈین فلمی جوڑے نے مغل بادشاہ کے دور کا فیشن ایبل لباس پہن رکھا ہے جب کہ عائزہ خان اور دانش تیمور بھی 15 ویں صدی کے فیشن سے مشابہہ لباس کی تشہیر کرتے نظر آئے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy