جھنگ ، ثناء اللہ خان کا اٹھارہ سالہ بیٹا گیارہویں جماعت کا طالب علم بون میرو جیسی جان لیوا مرض میں مبتلا

Published on November 26, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 363)      No Comments

555
جھنگ (ناصر گجر)اولاد والدین کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے لیکن اگر یہی تحفہ جان لیوا مرض میں مبتلا ہو جائے تو ماں باپ پر کیا بیتتی ہے ؟ایسے ہی بد نصیب علاج معالجہ کی سکت نہ رکھنے والے والدین جھنگ میں موجود ہیں جن کا جوان بیٹا ایک جان لیوا مرض میں مبتلا ہے ۔تفصیلات کے مطابق جھنگ کے رہائشی ثناء اللہ خان کا اٹھارہ سالہ بیٹا گیارہویں جماعت کا طالب علم زین ثناء اللہ بون میرو جیسی جان لیوا مرض میں مبتلا ہے اور شفاء انٹر نیشنل ہسپتال اسلام آباد میں داخل ہے جس کے آپریشن کے لئے ڈاکٹرز حضرات نے 20لاکھ روپے کا انتظام کر نے کو کہا ہے لیکن ثناء اللہ اتنی سکت نہیں رکھتا کہ وہ اپنے بیٹے کا آپریشن کروا سکے ۔بد نصیب والدین نے وزیر اعظم پاکستان میاں نواز شریف ،وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف ، بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض احمد، مخیر حضرات اوراین جی اوز سے بیٹے کے آپریشن کے لئے مدد کی اپیل کی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes