عالمی فورسز وزیر اعظم کے احساس کفالت پروگرام کی تعریف کررہے ہیں زرتاج گل

Published on August 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 215)      No Comments

وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تین سال میں وہ کام کئے جو گزشتہ 70سال میں نہیں ہوسکے
وزیر اعظم عمران خان پوری دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملکی سا لمیت کی بات کررہے ہیں
فیصل آباد (یو این پی)وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے فیصل آباد کا دورہ کیا اور سرگودھا روڈ پر کمال پور انٹر چینج کے قریب سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کراکر قائم کئے گئے کیلاش پارک کا افتتاح اور وزیراعظم ٹین بلین ٹری منصوبہ کے تحت پودا لگایا۔صوبائی وزیر کالونیز وکلچر میاں خیال احمد کاسترو،ڈپٹی کمشنر محمدعلی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد خالد،اسسٹنٹ کمشنرز عمر مقبول،سید ایوب بخاری،ڈائریکٹر کیلاش گروپ فرخ زمان، کیلاش گروپ کے دیگر عہدیداران اور دیگر افسران اورعمائدین علاقہ بھی موجود تھے۔وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی نے سرکاری اراضی کو قابضین سے واگزار کراکر کیلاش گروپ کے تعاون سے دلکش پارک قائم کرنے کے ضلعی انتظامیہ کے اقدام کو سراہا۔انہوں نے میڈیا نمائندگان سے خطاب کرتے ہوئے میڈیا کے مثبت کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے تین سال میں عوامی خدمت کے ریکارڈ قائم کئے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کارکردگی مثالی ہے۔انہوں کہا کہ عالمی فورسز وزیر اعظم کے احساس کفالت پروگرام کی تعریف کررہے ہیں۔وزارت موسمیاتی تبدیلی نے تین سال میں وہ کام کئے جو گزشتہ 70سال میں نہیں ہوسکے۔وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم نے فضائی اڈے کسی دوسرے ملک کو دینے سے صاف انکار کیا اورعمران خان پوری دنیا کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر ملکی سا لمیت کی بات کررہے ہیں۔احساس کفالت پروگرام کے تحت 260۔ارب روپے سے بیواؤں،یتیموں اورغریبوں کے لئے پروگرام شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ تین سالہ کارکردگی میڈیا پر شیئر کرکے 22کروڑ عوام کو دکھا رہے ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی پوری دنیا معترف وہ کشمیر کے سفیر ہیں جنہوں نے بھارتی کا مکرو چہرہ دنیا کو دکھایا ملک میں 24نیشنل پارک بن رہے ہیں ملک کی بنجر زمینوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کے لئے ای چارج پروگرام شروع کیا گیا ہے۔حکومت شہروں کے ماسٹر پلان پر کام کررہی ہے سابقہ حکومت نے قبضہ کرنے والوں کو اثاثہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ اب تک ایک ارب پودے لگ چکے ہیں۔پورے ملک میں ایک تعلیمی نصاف کردیا گیا ہے۔ 1970ءکے بعد موجودہ حکومت نے 10بڑے ڈیموں کی تعمیر پر کام شروع کیا۔ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ اس پارک کی جگہ قابضین نے قبضہ کرکے اپنی سرگرمیاں شروع کررکھی تھیں جسے اسسٹنٹ کشنر صدر نے واگزارکرایا اور ضلعی انتظامیہ نے کیلاش گروپ کے تعاون سے پارک قائم کیا۔انہوں نے میڈیا کے موثر اور جانبدار کردار کو سراہا۔کیلاش گروپ کے ڈائریکٹر نے پارک کے قیام کے اغراض ومقاصد پرروشنی ڈالی اوروزیرمملکت کی طرف سے افتتاح پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ علاقائی ترقی کے لئے کیلاش گروپ اپنی سروسز فراہم کرتا رہے گا۔قبل ازیں وزیرمملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ڈویژنل کمشنر ثاقب منان سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور ماحول کو تروتازہ ودلکش بنانے کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Weboy