ہمیں مل جل کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لئے کام کرنا ہے محمد علی اعجاز

Published on August 26, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

سماج سدھا ر ہے اس کام میں عوامی شمولیت اہداف کے حصول میں ازحد معاون ثابت ہو گی
اوکاڑہ (یواین پی ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے ماحو ل دوست منصو بے شروع کر کے جہاں مو سمی تغیرات کے اثرات کو کم سے کم سطح پر لانے کے لئے اقدامات کئے ہیں وہیں پر شہروں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کے لئے بھی اداروں کو متحرک کیا ہے سماج سدھا ر ہے اس کام میں عوامی شمولیت اہداف کے حصول میں ازحد معاون ثابت ہو گی ہمیں مل جل کر وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور خوبصورتی کے لئے کام کرنا ہے یہی وقت کی ضرورت اور حالات کا تقاضہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیپالپور چوک میں صفائی ستھرائی کے کام معائنہ اور سکندر چوک ریلوے پھاٹک پر کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں پودا لگاتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس چوہدری طاہر امین ، ضلعی کوارڈینیٹر کلین اینڈ گرین مہم ملک غلام نبی کھوکھر ،چیف آفیسر میونسپل کار پو ریشن ارحم نذیر ، سپرنٹنڈ نٹ گارڈن قیصر ناگی اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے انہوں نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر صفائی کے عمل میں تعطل نہیں آنا چاہیے کلین اینڈ گرین مہم کے تحت پودے لگانے کے ہدف کو پورا کرنے کے لئے تمام ادارے جی جان سے کوشش کریں اس موقع پر میونسپل کا ر پوریشن اور محکمہ جنگلات کے افسران نے کلین اینڈ گرین مہم اور صفائی ستھرائی کے بارے میں بریفنگ دی ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress主题