وزیرِ اعظم عمران خان سے بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 8 پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات

Published on August 27, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 197)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی)وزیرِ اعظم عمران خان سے بہاولنگر سے تعلق رکھنے والے 8 پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقات ہوئی،اس ملاقات میں شوکت محمود محمود بسراء, ممتاز احمد متیانہ، ملک مظفر، عبداللہ وینس، احتشام لالیکہ، ندیم شاہ، میاں فیاض سکندر بھدیرہ، شاہد عمران تیجہ، کاشف نوید پنسوتہ اور میاں عبدالواحد نے ضلع بہاولنگر کی سیاسی صورتحال اور سماجی عوامی مسائل پرغور کیا علاوہ ازیں تمام عالمی اور ملکی مشکلات کے باوجود تین سالہ دور پر اطمینان کا اظہار کیااور ملک میں کرپشن کے خاتمہ کے حوالہ سے وریراعظم عمران خان کے عزم پیہم کی تعریف کی، اس موقع پر تمام ٹکٹ ہولڈرز پی ٹی آئی نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ گزشتہ قومی الیکشن کی طرح اب امدہ انتخابات میں سیٹ “ایڈجسٹمنڈ “کی سہولت میسر نہ ہوگی چونکہ ماضی میں اس فیصلہ سے فائدے کی بجائے زیادہ نقصانات کا سامنا ہوا۔ہارٹی ان راہنماوں نے وزیر اعلی پنجاب عشمان بزدار کی جانب سے جنوبی پنجاب کے لئے الگ ترقیاتی فنڈز اور ملازمتوں میں کوٹہ پر تشکر ظاہر کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme