پی ٹی آئی کا پروٹوکول کلچر ایک ڈاکٹر کی نوکری کھا گیا

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 86)      No Comments

لاہور (یواین پی) صوبہ پنجاب میں وزیراعلی آفس کو پروٹوکول نہ دینے پر ڈاکٹر کو ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی ہاؤس نے 24 اگست کی شب ایمبولینس بمعہ ڈاکٹر بھجوانے کا کہا، سروسز ہسپتال سے ایمبولینس اور ڈاکٹر لے جانے میں تاخیر ہوئی جس پر وزیراعلیٰ آفس نے شدید برہمی کااظہار کیا اور ڈی ایم ایس نائٹ ڈاکٹرجنید بغدادی کے خلاف سپیشلائزڈ ہیلتھ کامراسلہ جاری کر دیا گیا، جس میں محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے ڈاکٹرجنید بغدادی کوفارغ کرنے کا حکم دے دیا۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد عوام کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کے لیے پروٹوکول میں کمی لانے اور کفایت شعاری کی پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم اب چند روز قبل ایک مرتبہ پھر سے وزیراعظم عمران خان نے کالونیل دور کا سکیورٹی پروٹوکول کلچر ختم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے تمام وزرا اور صوبوں کے گورنروں کو پروٹوکول میں کمی کی ہدایت کر دی۔تاہم اب وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کو ہوا میں اُڑا دیا، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا گیا کہ وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری نے وزیراعظم عمران خان کے احکامات کی نفی کرتے ہوئے 34 گاڑیوں کے ہمراہ ایک جگہ کا دورہ کیا، اس موقع پر سڑکیں بالکل خالی نظر آئیں، سوشل میڈیا پر موجود ویڈیو ایک دکان کے اندر سے بنائی گئی تھی جس کا مقصد وفاقی وزیر کا پروٹوکول دکھانا تھا، اس پروٹوکول میں کئی گاڑیاں اور پولیس کی موٹرسائیکلیں بھی شامل تھیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme