قوموں اورمعاشرے میں معلم کی اہمیت ترقی کا بنیادی زینہ ہےیعفور رضا عطاری

Published on August 28, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 324)      No Comments

ایبٹ آباد(یو این پی )رکن سنٹرل ایگزیکٹو بورڈ کونسل دعوت اسلامی انٹرنیشنل،سرپرست لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری نے کہا ہےکہ بہترین استاد ہی بہترین قوم کھڑی کرسکتا ہے،قوموں اورمعاشرے میں معلم کی اہمیت ترقی کا بنیادی زینہ ہے، طلبہ کی کردار سازی میں معلم کا بنیادی کردار ہے،اسلام میں علم حاصل کرنے پر خصوصی زور دیا گیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی معلم بنا کر بھیجا گیا،جن کی تعلیمات قیامت تک کامیابی کے لئے مشعل راہ ہے،قائد سازی کے لئے لیڈراپنی ترجیحات طے کرےاورکردار سازی کے لئے قومی نصاب تشکیل دینے کی ضرورت ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں یہاں ایبٹ آباد بورڈ کانفرنس ہال میں شعبہ تعلیم دعوت اسلامی ہزارہ ڈویژن کے زیر اہتمام قائد سازی(لیڈر ڈویلپمنٹ) کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ایبٹ آباد محمد عابد ،دعوت اسلامی شعبہ تعلیم پاکستان کے نگران عبدالوہاب عطاری ،سابق تحصیل ناظم ایبٹ آباد محمد اسحاق زکریا ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد محمد شوکت ، سابق سیکرٹری بورڈ ایبٹ آباد جہانداد خان مروت ،ایم ڈی اقراء سکول سسٹم نقیب اللہ خان جدون،ہزارہ بھر کے سرکاری ونجی مڈلز ،سیکنڈری ،کالجز کے پرنسپلز،محکمہ تعلیم کے افسران ،دعوت اسلامی ہزارہ زون کے قاری اشفاق ،محمد عثمان میڈیا کوآرڈینیٹر کے علاوہ سبجیکٹ سپشلسٹ بھی شریک تھے،رکن سنڑل ایگزیکٹو بورڈ دعوت اسلامی انٹر نیشنل اینڈ سرپرست دعوت اسلامی لاہور ریجن حاجی یعفور رضا عطاری کا کہنا تھا آج کی تقریب قوم اور ملت کے لئے ہے ،علم پھیلانا صدقہ جاریہ ہے،معاشرے کو بہتر بنانے کے لئے ہر فرد کو اپنے حصہ کے کردار کو ادا کرنا چائیے،استاد طلبہ کا مستقبل سنوارنے کے لئے اپنے کردار پر بھی خصوصی توجہ دے،اگر استاد خوش اخلاق ،ملنسارہوگا تو اس کا اثر اس کے طلبہ پر پڑے گا،اسی طرح دنیا میں ترقی یافتہ اقوام کو دیکھیں تو وہ تعلیم کو خصوصی اہمیت دیتے ہیں ،جاپان میں سات سال تک کے بچے کی بغیر کسی امتحان کے صرف تربیت سازی کی جاتی ہے،ہمارے معاشرے میں تربیت کی کمی ،برداشت کا مادہ نہیں اور دوسروں کو اہمیت اور عزت نہیں دیتے،اس کے برعکس اسلامی تعلیمات پر عمل کریں خوش اخلاقی سے پیش آئیں تو معاشرتی میں مثبت تبدیلیاں رونما ہو سکتی ہیں۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایبٹ آباد محمد شوکت ودیگر نے بھی خطاب کیا اور دعوت اسلامی کے مختلف شعبوں بالخصوص تعلیم کے فروغ میں کارکردگی پر خراج تحسین پیش کیا اور قائد سازی کے حوالہ تقریب کو مفید قرار دیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog