خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا تیسرا مرحلہ 6ہفتوں پر محیط ہے محمد علی اعجاز

Published on August 29, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام سماجی خدمت کے تسلسل کا نام ہے ڈپٹی کمشنراوکاڑہ
اوکاڑہ (یواین پی) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام سماجی خدمت کے تسلسل کا نام ہے عوام کے مسائل کا فوری حل اور علاقائی مشکلات کو دور کرنے کے لئے سرکاری اداروں کی جانب سے بلا تاخیر اقدامات اس پروگرام کا حسن ہیں اس ایپ کے استعمال سے نہ صرف شہری مسائل کی نشاندہی کرتے ہیں بلکہ ایک دفعہ ایپ پر سرکاری اداروں سے متعلق شکایت درج کروانے پر یہ ڈیش بورڈ پر ظاہر ہوتی ہے اور دیگر متعلقہ ادارے اس مسئلہ کے حل کئے جانے سے متعلق اس کی مسلسل نگرانی بھی کرتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے تحت تیسرے مرحلہ کے آغاز کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے اجلاس کو بتایا کہ خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کا تیسرا مرحلہ 6ہفتوں پر محیط ہے 30اگست سے 10اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت اقدامات کئے جائیں گے 30اگست تا 5ستمبر ہفتہ صفائی ،6ستمبر تا 12ستمبرتک نکاسی آب منایا جائے گا 13ستمبر تا 19ستمبر ہفتہ صفائی و نکاسی آب 20ستمبر تا 26ستمبرہفتہ شہروں کی تزئین و آرائش 27ستمبرتا 3اکتوبر ہفتہ برائے روڈ سیفٹی جبکہ 4اکتوبر تا 10اکتوبرہفتہ برائے خدمت رسائی منایا جائے گا ۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)محمد علی اعجاز نے تمام میونسپل سروسز فراہم کرنے والے اداروں سمیت سرکاری محکموں کو ہدائیت کی کہ وہ طے شدہ شیڈول کے مطابق اقدامات کریں سماج سدھار کے اس پروگرا م سے واضح تبدیلی نظر آنی چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کار کردگی کے لحاظ سے ہمیں اپنے ضلع کو بہترین درجہ بندی میں رکھنے کے لئے جی جان سے محنت کرنا ہے انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالہ کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہ کیا جائے انہوں نے کہا کہ ضلع کی تینوں تحصیلوں میں وہ خود اس پروگرام کی نگرانی کریں گے انہوں نے کہا کہ اس پروگرام میں شہریوں کی شمولیت کو یقینی بنانے اور اس کی آگاہی کے لئے بھی بھر پور اقدامات کئے جائیں

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes