تمام قوانین آئین پاکستان کی روشنی میں تشکیل دیئے گئے ہیں ثاقب منان

Published on August 30, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 96)      No Comments

قائد اعظم محمد علی جناح نظریہ پاکستان کے سب سے بڑے حامی تھے ڈویژنل کمشنر
فیصل آباد (یو این پی)پاکستان کا نظریہ اسلام کا نظریہ ہے،قرارداد مقاصد اس بات کی گواہی کہ اصل حکمرانی صرف اللہ تعالیٰ کی ہے،پاکستان کے تمام قوانین آئین پاکستان کی روشنی میں تشکیل دیئے گئے ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح نظریہ پاکستان کے سب سے بڑے حامی تھے۔یہ بات ڈویڑنل کمشنر ثاقب منان نے نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام یوم آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈویڑنل کمشنر نے کہا کہ آزادی کی تقریبات منانے کا تقاضا ہے کہ ہر شخص محنت کرے اور اپنے حصہ کی شمع جلا کر نظریاتی مملکت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔نظریہ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الا للہ محمد رسول اللہ ہی اصل اس مملکت کی بنیاد ہے جس کی بدولت برصغیر کے کروڑوں مسلمانوں نے انگریز،ہندو اور سازشی عناصر سے آزادی حاصل کی۔انہوں نے کہاکہ نظریہ پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے اس نظریہ کو جس قدر مضبوط اور مربوط کرتے چلے جائیں گے اسی قدر ملک کی نظریاتی سرحدیں مضبوط ہوتی چلی جائیں گے۔ممتاز عالم دین اور داعی امن مولانا محمد ریاض کھرل نے کہا کہ آج اسلام اور ملک دشمن عناصر کی کوشش ہے کہ ملک میں کسی طرح نظریہ پاکستان کو ختم کیا جائے مگر انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ برصغیر میں کروڑوں مسلمانوں نے اس نظریہ کی حفاظت اور اس کی آبیاری کے لئے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دے کر یہ مملکت خداداد حاصل کی۔صدر میاں عبدالوحید نے کہاکہ انشاءاللہ جب تک جسم میں جان ہے ہم نظریہ پاکستان کے لیے اس شہر میں نہیں بلکہ ملک بھر میں کام کرتے رہیں گے، یہ کام ہماری آخروی زندگی کے لئے کافی ہے۔حاجی محمد عابد، میاں رفعت قادری ایڈووکیٹ، محمد ارشد قاسمی،پروفیسر ریاض احمد قادری،صاحبزادہ مقصود مدنی نے بھی خطاب کیا۔ممتاز فلاح کار شیخ عدیل پرویز خالد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ نظریہ پاکستان کی تحریک وقت کی اہم ضرورت ہے اس کے آبیاری کے لئے ہماری بھرپور سرپرستی جاری رہے گی۔مرکزی پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی نے ملک و ملت کی ترقی، پاکستان کے لئے جان و مال کی قربانی دینے والے تحریک پاکستان کے کارکنوں رہنماو¿ں کے لیے پرسوز دعا کرائی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes