میری زندگی پر راولپنڈی ایکسپریس نامی فلم بنائی جا رہی ہے، شعیب اختر

Published on July 26, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 54)      No Comments

لاہور: (یواین پی) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر ‘راولپنڈی ایکسپریس’ نامی فلم بنائے جانے کی تصدیق کردی راولپنڈی ایکسپریس پاکستان سمیت دنیا بھر میں یکساں مقبول رہے، اس لیے اب ان کی زندگی پر راولپنڈی ایکسپریس نامی انٹرنیشنل فلم بنائی جا رہی ہے، جو ملک کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔شعیب اختر نے سوشل میڈیا پوسٹس میں تصدیق کی کہ میری زندگی پر راولپنڈی ایکسپریس نامی فلم بنائی جا رہی ہے، جس میں میری زندگی کے وہ پہلو بھی شامل ہوں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آئے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog