ملک کا سب سے بڑا قبضہ مافیا کا سرغنہ عمران خان نیازی ہے،عظمیٰ بخاری

Published on September 3, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

لاہور(یواین پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب نے کہا ہے کہ والٹن ائیر پورٹ کو بند کر کے عمران خان اپنے دوستوں کو نوازنا چاہتے ہیں، ملک کا سب سے بڑا قبضہ مافیا کا سرغنہ عمران خان نیازی ہے،ہم والٹن ائیر پورٹ پر چار سو ارب روپے کا ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے،شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کی ڈیوٹی شریف فیملی کو سزا دلوانے کی ہے اور وہ جو ممکنہ کام کرسکتے کررہے ہیں، جتنے مرضی کیسز بنا لیں سیاسی انتقام کے نام پر احتساب کو پہلے بھی بھگتا ہے ا ب بھی بھگت لیں گے،احتساب کی فلم اعلی عدالتوں میں بری طرح پٹی ہے،چیلنج کرتے ہیں پنجاب میں کوئی ایک بھی ایسی یونیورسٹی نہیں جس کی ایک اینٹ حکومت نے لگائی ہو،یہ راجہ گدھ ہیں،منصوبے و تختیاں چوری اور تصاویریں کھنچواتے ہیں،مئی دو ہزار اکیس میں عمران خان نے کہا مہنگائی سے نیند نہیں آتی لیکن اگست میں کہاکہ ملک میں مہنگائی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ (ن) کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا اللہ تارڑ اور پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سید علی گیلانی کی وفات پر انتہائی دکھ ہے،وہ پوری جدوجہد کشمیر تھے،سید علی گیلانی کے انتقال پر نہ صرف کشمیری بلکہ پاکستانیوں کو بھی رنج ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy