وزیراعلیٰ کی طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے تعزیت

Published on May 26, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 154)      No Comments

لاہور(یواین پی)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں قوم کو آزمائش کا سامنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی ڈیفنس میں رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔عثمان بزدار نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اربن یونٹ خالد شیر دل کی رہائش گاہ پر بھی گئے اور ان کی والدہ، بھائیوں اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کراچی طیارہ حادثہ ایک قومی سانحہ ہے جس پر قوم افسردہ ہے جب کہ شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme