وزیراعظم نے لاہور میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت کا نوٹس لے لیا

Published on January 18, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 328)      No Comments


لاہور(یو این پی)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور میں غیر رجسٹرڈ اور غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے وزیراعظم نے اس حوالے سے رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم نے لاہور میں غیر معیاری اور نقلی اسٹنٹس کی فروخت کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور دیگر اداروں سے دو سے تین روز کے اندر ابتدائی رپورٹ طلب کر لی ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ اس کام میں ملوث ہیں انکا تعین کیاجائے تاکہ آئندہ اس قسم کے کام کو روکا جا سکے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس کام میں ملوث سرکاری آفیسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے بھی لاہور میں جعلی اسٹنٹس کی فروخت کا گزشتہ روز نوٹس لیتے ہوئے ڈی جی ایف آئی اے کو فراڈ کی تحقیقات کر کے رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题