نوجوان نسل میں بے راہ روی کا خاتمہ اور اسلام سے وابستگی ہوگی مفتی مقصود احمد سعید

Published on September 9, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

رائیونڈ(یواین پی) جامعہ مسجد شیر بانی فیض لاثانی کے خطیب صاحبزادہ پیر مفتی مقصود احمد سعید اشرفی نے کہا کہ قرآن ایکٹ کی منظوری سے نوجوان نسل میں بے زاہ روی کا خاتمہ اور اسلام سے وابستگی ہوگی،قرآن ایکٹ پاس کرنے سے آنے والی نسلیں قرآن شریف اور سیرت النبیﷺ کا م طالعہ نوجوان نسل میں اسلامی تازگی پیدا ہوگی ، قرآن مجید کی آیات اور احادیث مبارکہ کا انتخاب کرنا آخرت سنوارنے کے مترادف ہے ، وہ ان خیالات کا اظہار میڈیا سے کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ ختم نبوتﷺ کی شناخت نوجوان نسل کے لیئے انتہائی ضروری ہے،ختم نبوتﷺ اور ختم معصومیت کے تحفظ میں ہی دین اسلام کا تحفظ کیا جا سکتا ہے، حضرت محمد مصطفی کے بعد کسی بھی ذات پر وحی الٰہی کے نزول کو جائز سمجھنا انکارِ ختم نبوت اور دین متین پر شدید حملہ ہے اور ایسے لوگ دائرہ اسلام سے خارج ہیں، عقیدہ ختم نبوت اور عقیدہ ختم معصومیت حقیقت میں ایک ہی ہیں ،حکومتی سطح پر عقیدہ ختم نبوت و ختم معصومیت کے تحفظ کے لیے مستقل وزارت اور نیشنل کونسل تشکیل دی جائے،ختم نبوت کا انکار خواہ کسی روپ میں ہو، اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes