نوازشریف کو آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے : عمران خان

Published on November 2, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 296)      No Comments

4
اسلام آباد(یو این پی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو نئے  آرمی چیف کے تقرر کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے، سپریم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے پاناما کمیشن میں وزیراعظم  کسی  صورت  بچ نہیں سکتے انہوں نے متنازعہ خبر دینے والے اصل مجرم کو سزا دینے کا بھی مطالبہ  کیا ۔تفصیلات کےمطابق میڈیا  سے خصوصی  گفتگو  کرتے  ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کا چلنا مشکل ہوگیاہے وہ مجرم کو  وزیراعظم نہیں مانتا تو اس کے  اہم فیصلے کیسے مان سکتا ہوں ۔   کپتان کا کہنا تھا  کہ  دو نومبر کا احتجاج ختم کرنا کا کوئی ارادہ نہیں تھا لیکن عدالتی فیصلے نے ان کی سوچ  تبدیل کی۔عدالت احتساب کرنے میں مکمل طور پر بااختیار  ہے ۔ عمران  خان نے سکیورٹی لیکس پر اصل شخص  کی  قربانی  کا بھی مطالبہ کیا ۔  تحریک انصاف کے سربراہ نے واضح  کیا کہ انہیں عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے اور وزیراعظم  کا پاکستا ن کی  اعلیٰ  ترین عدالت میں احتساب ہونا اچھی بات ہے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes