تم زندگی کی محبت ہو سالگرہ بہت مبارک ہو پریانکا چوپڑا

Published on September 17, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 242)      No Comments

پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے
ممبئی(یواین پی)بالی وڈ کوئن اور مس ورلڈ 2000 کا خطاب اپنے نام کرنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر اور ہالی وڈ اسٹار نک جونس کے لئے سالگرہ کے موقع پر اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنے شوہر نک جونس کی سالگرہ پر اپنے سوشل میڈیا اکاو¿نٹ کے ذریعے ایک پوسٹ جاری کیا ہے۔اس پوسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس سے اپنی بےلوث محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔اپنے پوسٹ میں اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نک جونس کے لئے لکھا ہے کہ ’ تم میری زندگی کی محبت ہو اور اس خاص دن کی تمہیں بہت مبارکباد دینا چاہتی ہوں‘۔پریانکا نے مزید لکھا ہے کہ ’ میں تم سے بہت محبت کرتی ہوں اور تمہارا شکریہ کہ تم ہمیسہ بہت سپورٹ کرتے ہو‘۔خیال رہے کہ بالی وڈ کی نامور اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے شوہر امریکی گلوکار نک جونس اپنے مصروف شیڈول کی وجہ سے اکثر ایک دوسرے سے دور اور سفر میں ہوتے ہیں تاہم جب دونوں ساتھ ہوتے ہیں تو ساتھ گزارے ہوئے ہر لمحے کو یادگار کے طور پر مناتے ہیں۔ان تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دسرے کے ساتھ بہت اچھا وقت گزارتے ہیں۔واضح رہے کہ پریانکا چوپڑا اور نک جونس 2018 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ان کی شادی کی انڈیا کے شہر جودھپر میں دو تقریبات ہوئی تھیں۔ پہلی تقریب انگریزوں کے روایتی طرز پر ہوئی جبکہ دوسری ہندو رسم و رواج کے ساتھ انجام دی گئی تھی

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog