بارشوں سے متاثرہ 5اضلاع سمیت وادی کاغان میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سرگرم عمل

Published on April 14, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 486)      No Comments

zzz
بحالی امداد اور متاثرہ افراد کی آباد کاری کے سلسلے میں ہزاروں افراد کو مستفید کیا جا چکا ہے،آخری متاثرہ شخص کی بحالی تک ایف آئی ایف اپنا مشن جاری رکھے گی،فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مرکزی مسؤل حافظ عبد الرؤف کی خصوصی بات چیت۔
انٹرویو و رپورٹ: راشد علی راشد اعوان
فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے ہزارہ ڈویژن کے متاثرہ اضلاع سمیت گلگت ،کوہستان،تورغر،بٹگرام اور وادی کاغان میں اپنی امدادی سرگرمیوں میں تیزی پیدا کر دی ہے ،حالیہ بارشوں کے باعچ سب سے پہلے متاثرہ علاقے کوہستان میں امدادی کاروائیوں میں براہ راست شریک ہونے والے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے کارکنان،ذمہ داران اور رضاکاروں نے اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ان لوگوں تک رسائی ممکن بنائی جہاں زندگی کے آثار ختم ہوتے جا رہے تھے اور قدرتی آفات کا شکار ہونے والے ہزاروں افراد غذائی اجناس و خوراک و پوشاک سے محروم کسی مسیحا کے منتظر تھے،متاثرہ علاقوں میں اب تک ہزاروں خاندانوں کو مفت علاج و معالجہ کی سہولیات فراہمی سمیت انہیں ان کی ضرورت کی اشیاء بشمول خوراک پوشاک و غزائی اجناس کی فراہمی ممکن بنا کر وہاں زندگی کے آثار دوبارہ پیدا کیے ،متاثرہ علاقوں میں برسر پیکار جماعۃالدعوۃ پاکستان کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے مرکزی مسؤل حافظ عبد الرؤف سے ایک خصوصی نشست کے دوران بتایا کہ ان کی جماعت نے کوہستان،شانگلہ،سوات،بٹگرام،کاغان اورگلگت بلتستان میں بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ کے متاثرین میں خشک راشن کی تقسیم شروع کر دی ہے اور دور دراز علاقوں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار متاثرین تک راشن پہنچا رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہفلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے رضاکار وں نے مختلف علاقوں میں متاثرین کے ہونے والے نقصان کا بھی سروے شروع کر رکھا ہے،حافظ عبد الرؤف نے مزید بتایا کہ حادثات کے دوران ہنگامی امداد کیلئے ملک بھر میں ایک لاکھ سے زائد تربیت یافتہ رضاکاروں ان کے پاس موجود ہیں اور الحمد اللہ ان کے پاس ایمبولینس گاڑیوں اور واٹر ریسکیوکانیٹ ورک بھی موجود ہے، بلوچستان و تھر سندھ کے وہ علاقے جہاں علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں ہیں ان علاقوں کو خاص طور پر ترجیح دی جارہی ہے جبکہ حالیہ بارشون سے ہونے والے نقصان کی بدولت متاثرہ علاقون میں گزشتہ کئی ہفتوں سے فلاح انسانیت فاؤندیشن کے ورکر مصروف عمل ہیں،ایک سوال کے جواب میں حافظ عبد الرؤف نے بتایا کہ فلاح انسانیت فاؤندیشن کے ملک بھر میں 168 میڈیکل سنٹر کام کر رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ وہ دوردراز کے علاقے جو حکومت کی توجہ سے محروم ہیں وہاں بھی جماعۃالدعوۃ وہاں ریلیف سرگرمیوں کاجال بچھارہی ہے،خدانخواستہ اگر کسی جگہ آگ لگ جائے یا کوئی اور حادثہ ہو تو فوری طور پر ریسکیو کی ٹیمیں پہنچ کر امدادی سرگرمیاں سرانجام دیتی ہیں،انہوں نے بتایا کہ ہزاروں نوجوان ملک بھر میں ریلیف کا کام کر رہے ہیں، سیلاب، زلزلہ، آگ لگ جائے یا کوئی اور حادثہ رونما ہو جائے ہنگامی بنیادوں پر امداد کیلئے ایک لاکھ رضا کار تیار ہیں،علاوہ ازین ملک بھر کے 133 شہروں میں فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کی ایمبولینس گاڑیاں چل رہی ہیں جن کے ذریعہ ایک سال میں 42 ہزار مریضوں اور ڈیڈ باڈیز کو شفٹ کیا گیا،ایک سوال کے جواب میں حافظ عبد الرؤف نے بتایا کہجماعۃالدعوۃ ملک کے اند ر ہمیشہ پر امن رہی ہے،جلاو گھیراو، توڑ پھوڑ، مظاہرے اور جلوس نکالنے کا کام نہ صرف خود نہیں کیا بلکہ اس کے خلاف رائے عامہ بھی ہموار کی،انہوں نے کہا کہ جماعۃ الدعوۃ کا یہ نقطہ نظر ہے کہ مسلمان ممالک میں مسلمان حکومتوں کے خلاف مسلح جدو جہد درست نہیں اس سے نہ صرف امت مسلمہ کمزور ہوتی ہے بلکہ کفار کو اپنی سازشیں کامیاب بنانے کا موقع بھی ملتا ہے،انہوں نے کوہستان اور دیگر بارشوں سے متاثرہ علاقوں کے بارے میں بتایا کہ وہاں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ وادی کاغان میں ہونے والی سلائینڈنگ اور راستوں کی بندش کے باوجود ایف آئی ایف کے اہلکار وادی کاگان پہنچ گئے ہیں اور میڈیکل کیمپ کے انعقاد کے علاوہ وہاں کے متاثرہ افراد کی بحالی کیلئے بھی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں،انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ وہ بارشوں سے متاثرہ آخری شخص کی بحالی تک متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں گے اور ان کی ٹیم امدادی کاروائیوں میں اپنا فرض نبھاتی رہے گی۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题